یہ سب کچھ قرآن میں نہیں بائبل میں لکھا ہے،سن کر مسیحی پریشان ہوگئے

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 9 دسمبر 2015 22:16

یہ سب کچھ قرآن میں نہیں بائبل میں لکھا ہے،سن کر  مسیحی پریشان ہوگئے

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9دسمبر۔2015ء)ایک تجربے کے دوران شریک افراد سے ایک ہی سوال کیا گیا کہ آپ کی ان احکامات کےبارے میں کیا رائے ہے؟ اگر تم میرے احکامات کو جھٹلاؤ گے اور میرے قوانین کی خلاف ورزی کرو گے تو اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کا گوشت کھاؤ گے۔۔میں کسی عورت کو پڑھانے کی اجازت نہیں دوں گا۔(اگر کوئی ایسا کرے تو) تم اس کے ہاتھ کاٹ دینا اور بالکل معاف نہ کرنا۔

پچھلے ماہ پیرس میں ہونے والے حملوں کے بعد بہت سے غیر مسلم قرآن کریم کی مخصوص آیات کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کرتےہوئے یہ کہتے سنائی دئیے کہ قرآن کی رو سے تشدد جائز ہے۔اس کو ہی ذہن میں رکھتے ہوئے ہالینڈ کے دو آدمیوں نے ایک تجربہ کرنے کا سوچا۔ تجربے کا مقصد یہ بتانا تھا کہ لوگ اپنے عقائد کو دیکھے بغیر اسلام پر تنقید کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اُن دونوں نے بازار سے ایک بائبل خریدی اور اس کا کور تبدیل کر کے اسے قرآن کریم کی طر ح ظاہر کیا۔

اس کے وہ بعد گلیوں میں بائبل کے احکامات پڑھنے لگے۔انہوں بائبل کی ایک آیت پڑھی جس میں لکھا تھا کہ اگر دو آدمی ایک دوسرے کے ساتھ برا فعل کریں تو انہیں قتل کر دو۔ اس کے بعد انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ قرآن کی اس آیت کو سننے کے بعد انہیں قرآن اور بائبل میں کیا فرق محسوس ہوا۔ لوگوں نے فوراً کہا کہ قرآن کا مزاج بہت زیادہ جارحانہ ہے۔ اس کے بعد لوگوں کو بتایا گیا کہ وہ جو احکامات پڑھ رہے تھے وہ قرآن سے نہیں بلکہ بائبل سے تھے تو لوگوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی، کچھ لوگوں نے کہا ہم نے بائبل سنی ہے اور مسیحی سکول میں بھی پڑھے ہیں مگر اُنہیں اندازہ نہیں تھا کہ بائبل میں اس طرح کے احکامات بھی ہیں۔