سرحدوں پر ہم مر رہے ہیں تو کرکٹ کیسے کھیلیں،سیکرٹری بی سی سی آئی انوراگ ٹھاکر

بدھ 9 دسمبر 2015 22:18

سرحدوں پر ہم مر رہے ہیں تو کرکٹ کیسے کھیلیں،سیکرٹری بی سی سی آئی انوراگ ..

ممبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکراپنی ہی بات سے مکر گئے۔ چند دن پہلے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے سیریز کھیلنی چاہئے۔

(جاری ہے)

سیاست اور کرکٹ الگ الگ معاملات ہیں سیاست کو کھیل سے نہ جوڑا جائے لیکن اب انہوں نے اپنی حدود سے بڑھ کر ایک دم پنیترا بدلا ہے اورمتعصب بھارتیوں کی زبان بولتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدوں پر ہم مر رہے ہیں۔کرکٹ کیسے کھیل سکتے ہیں ہم ایسے حالات میں پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔

متعلقہ عنوان :