فریال تالپور کا قاضی سلطان محمود کے انتقال پراپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

بدھ 9 دسمبر 2015 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر ایم این اے فریال تالپور نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و سینئر رہنما قاضی سلطان محمود کے انتقال پراپنے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں ایم این اے فریال تالپور نے قاضی سلطان محمود کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی قیادت میں ملک میں مارشل لاء کی آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی کے لئے لازوال جدوجہد کی ان کے انتقال سے پاکستان پیپلزپارٹی اپنے ایک سینئروکمیٹڈ رہنما سے محروم ہوگئی ہے مرحوم کی سیاسی جدوجہد و قربانیاں پارٹی کے لئے قابل فخر اور پاکستان میں جمہوریت پسند قوتوں کا ایک روشن باب ہے۔

فریال تالپور نے قاضی سلطان محمود کے اہل خانہ سے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان پیپلزپارٹی آپ کے ساتھ ہے اور دعاگو ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور آپ کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔ـ

متعلقہ عنوان :