یووراج سنگھ کا پاکستان سپر لیگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

بدھ 9 دسمبر 2015 22:52

یووراج سنگھ کا پاکستان سپر لیگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء ) بھارتی اسٹار بیٹسمین یووراج سنگھ نے پاکستان سپر لیگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پشاور کی ٹیم کے لیے دعا کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ شاہد آفریدی پشاور کی ٹیم میں ہوں گے۔لیجنڈز کے بعد یووراج سنگھ کا کہنا ہے کہ امید ہے پشاور کی ٹیم پاکستان سپر لیگ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے انکشاف کیا کہ آفریدی کراچی کی بجائے پشاور میں ہوں گے اور جس ٹیم میں شاہدآفریدی ہوں وہ اچھا ہی کرے گی۔یووراج سنگھ نے کہا کہ جب وہ بھارت کے لیے کھیلتے تھے تو شاہد آفریدی کی بہت گالیاں سنی ہیں وہ تھوڑے سخت ہیں مگر دل کے بہت اچھے انسان ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں ابھی بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت کا فیصلہ تو نہیں ہوسکا مگر آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا اس خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :