آرمی چیف کی افغان صدر سے ملاقات ٗ دہشتگردی کے مشترکہ مسئلے سے ملکر نمٹنے کے عزم کا اظہار

آرمی چیف کی انٹیلی جنس شیئر نگ ٗ آپریشنل رابطے اور افغانستان میں امن واستحکا م کیلئے مفاہمتی عمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

بدھ 9 دسمبر 2015 22:53

آرمی چیف کی افغان صدر سے ملاقات ٗ دہشتگردی کے مشترکہ مسئلے سے ملکر نمٹنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 دسمبر۔2015ء) پاکستان اور افغانستان نے دہشتگردی کے مشترکہ مسئلے سے ملکر نمٹنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اور افغان صدر نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کااعتراف کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اعتماد سازی کے اقدامات پر زور دیا ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی ٗ خاص طورپر سکیورٹی صورتحال اور افغانستان میں امن کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔افغان صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دہشتگردی کے مشترکہ مسئلے سے نمٹنے کیلئے ملکر کام کر نے کے عزم کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا ۔جنرل راحیل شریف نے افغان صدر کو انٹیلی جنس شیئر نگ ٗ آپریشنل رابطے اور افغانستان میں امن واستحکا م کیلئے مفاہمتی عمل میں مکمل تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے باہمی مفاد اور احترام کی بنیاد پر افغانستان کے ساتھ ملکر کام کر نے کا عزم کر رکھا ہے ۔ہمیں سٹریٹجک شراکت داری میں پیشرفت کر نی چاہیے جس سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا ۔ملاقات میں باہمی اعتماد کے فروغ کیلئے اعتماد سازی کے اقدامات کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے جاری پاک افغان سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے اور باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

متعلقہ عنوان :