چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 9 دسمبر 2015 23:49

چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد عامر کی ٹیم ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.9دسمبر 2015 ء) چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پابندی ختم ہونے کے بعد سے نوجوان تیز گیند باز محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ اور بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

کرکٹ شائقین کیساتھ کیساتھ کئی سابق کرکٹرز کی جانب سے محمد عامر کو ٹیم میں دوبارہ واپسی کا ایک موقع دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ اب اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ دے دیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی باقائدہ اعلان ہونا باقی ہے۔