کرکٹ سیریز ، پی سی بی کا بی سی سی آئی سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا فیصلہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 10 دسمبر 2015 11:02

کرکٹ سیریز ، پی سی بی کا بی سی سی آئی سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کر نے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ سے ایک بار پھر رابطہ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام بھارتی کرکٹ آفیشلز سے رابطوں میں سیریز کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیا ل کر یں گے ، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چیئر مین پی سی بی شہریار خان تاحال پاک بھارت سیریز کے حوالے سے ناامید نہیں ہیں اور انکا خیا ل ہے کہ یہ سیریز اب بھی ہوسکتی ہے ، شہریار خان پاک بھارت سیریزکے مستقبل کے حوالے سے آج پریس کانفرنس کریں گے ۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے بی سی سی آئی کو جمعے کے روز خط لکھ کر پیر تک سیریز کے حوالے سے ہاں یا ناں کر نے کا کہا تھا تاہم بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے دورہ پاکستان کے باعث پی سی بی نے از خود اس مدت میں دو دن کا اضافہ کردیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :