فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا مسلمانوں کی حمایت اور حقوق کی حفاظت کے لیے لڑنے کا اعلان

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 10 دسمبر 2015 11:21

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا مسلمانوں کی حمایت اور حقوق کی حفاظت کے ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 دسمبر۔2015ء) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے مسلمانوں کی حمایت اور حقوق کی حفاظت کے لیے لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اردگرد اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی حمایت کرتے ہیں وہ ایک یہودی ہیں لیکن ان کے والدین نے انہیں سکھایا کسی بھی کمیونٹی پر حملے کی صورت میں اس کا ساتھ دوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی دوسرے کی آزادی پر حملے ایک دن ہر ایک کو تکلیف دیں گے‘ پیرس حملوں اور گزشتہ ہفتے کے واقعات کے بعد مسلمان اس خوف میں مبتلا ہوں گے کہ انہیں دوسروں کے کئے کی سزا بھگتنا ہو گی۔ زکربرگ نے لکھا ہے کہ فیس بک کا لیڈر ہونے کے ناطے وہ مسلمانوں کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ انکے حقوق کی حفاظت کے لئے لڑیں گے۔

متعلقہ عنوان :