اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایان علی سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر16 دسمبر تک جواب طلب کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 10 دسمبر 2015 11:24

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایان علی سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 دسمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایان علی سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر16 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کسٹم حکام کی درخواست پر سماعت کی ، کسٹم کے وکیل فرحت نواز لودھی نے موقف اختیار کیا کہ ایان علی کرنسی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوئی ، پاسپورٹ اس کیس میں اہم ثبوت ہے ، ملزمہ پر فرد جرم عائد ہو چکی ، پاسپورٹ حوالگی سے اہم ثبوت ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بیرون ملک فرار کے خدشہ کے پیش نظر بیس نومبر کو ملزمہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔ ملزمہ کو پاسپورٹ کی کوئی ضرورت نہیں۔ کسٹم کے وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر ایان علی کو پاسپورٹ فراہم کر دیا گیا تو وہ غیر قانونی طریقے سے ملک سے فرار ہو سکتی ہے۔ فرحت نواز لودھی نے استدعا کی کہ کسٹم کورٹ کا ملزمہ کو پاسپورٹ حوالگی کا 25 نومبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے ماڈل ایان علی کو نوٹس جاری کر کے16 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :