چیمپئنز لیگ : بارسلونا، بائرن میونخ، چیلسی ، آرسنل دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے

جمعرات 10 دسمبر 2015 11:49

چیمپئنز لیگ : بارسلونا، بائرن میونخ، چیلسی ، آرسنل دوسرے مرحلے میں ..

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10دسمبر- 2015ء) چیمپئنز لیگ کا گروپ مرحلہ ختم ہو گیا ،دفاعی چیمپین بارسلونا ، بائرن میونخ ، چیلسی اور آرسنل نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیمئنز لیگ کے گروپ مرحلے کے اہم میچ میں چیلسی نے پورٹو کو ہرا کر سپر سکسٹین کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ گروپ جی سے کیو بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

گروپ ای سے بارسلونا اور روما اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئے ۔ گروپ ایف سے بائرن میونخ اور آرسنل سپر سکسٹین کھیلیں گی جب کہ گروپ ایچ سے سینٹ پیٹرز برگ اور جینٹ نے کوالیفائی کر لیا۔ اس سے پہلے ریال میڈرڈ ، پی ایس جی ، وولفس برگ اور پی ایس وی بھی اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہیں جب کہ ایٹلیٹکو میڈرڈ ، بینفیکا ، مانچسٹر سٹی اور یوونٹس بھی سپر سکسٹین کھیلیں گی ۔ سپر سکسٹین میں کون کس کے ساتھ میچ کھیلے گا اس کا فیصلہ کرنے کے لیے پیر کو قرعہ اندازی ہو گی ۔