اداکار دلیپ کمار 93برس کے ہو گئے

جمعرات 10 دسمبر 2015 11:59

اداکار دلیپ کمار 93برس کے ہو گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) لیجنڈ اداکار دلیپ کمار 11 دسمبر کو 93برس کے ہو گئے لیکن اہلیہ نے نظرلگنے کے ڈر سے شوہر کو سالگرہ منانے سے روک دیا-دلیپ کمار کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ اس خوف میں مبتلا ہیں اگر میں نے اپنی 93ویں سالگرہ منائی تو میں نظر بد کا شکار ہو کر بیمار پڑ جاوٴں گا- رپورٹ کے مطابق اداکار کا کہنا ہے کہ وہ چنئی کے سیلاب زدگان کی وجہ سے بے حد افسردہ ہیں جس کی وجہ سے اس سال وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کی تقریب کا اہتمام نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

اداکار کی طرف سے گزشتہ روز ٹوئٹر پر چنئی سیلا ب زدگان کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا گیا۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ اداکارہ سائرہ بانو بھی انکی سالگرہ منانے کے حق میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ان کی اہلیہ اس خوف میں مبتلا ہیں اگر میں نے اپنی 93ویں سالگرہ منائی تو میں نظر بد کا شکار ہو کر بیمار پڑ جاوٴں گا۔ انکا کہنا تھا کہ انکی والدہ اور دادی بھی اس قسم کے واہموں کا شکار رہتی تھیں جو اب ان کی اہلیہ میں منتقل ہو گئے ہیں ۔