سندھ ہائی کورٹ نے اغوا کیس میں سزائے موت کے 7مجرموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے اغواء کیس میں سزائے موت کے 7مجرموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔ جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں اغوا کیس میں سزائے موت کے مجرموں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ نے سزائے موت کے سات مجرموں کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔

مجرموں میں عبدالکلیم ‘ بلال‘ ارشد پرویز‘ حسن ‘ علی احمد‘ صدیق اور فتح محمد شامل ہیں۔ مجرموں کی جانب سے فاروق احمد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ مجرموں نے 2004ء میں بچے کو اغواء کرکے پانچ لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرموں کو 2005 میں سزائے موت سنائی تھی۔

متعلقہ عنوان :