روسی صدر نے شام میں داعش کیخلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دیدی
جمعرات 10 دسمبر 2015 12:16
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10دسمبر۔2015ء) روسی صدر ولادی میر پوتن نے دھمکی دی ہے کہ شام میں موجود دہشت گرد تنظیم داعش کیخلاف ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر پوتن نے خبردار کیا ہے کہ شام میں داعش کیخلاف استعمال کئے گئے کروز میزائلوں کو ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس کیا جاسکتا ہے جبکہ بحیرہ روم میں موجود میزائل بردار آبدوز ”روستو آن ڈون“ سے داعش پر کروز میزائل حملے کئے جا چکے ہیں، پوتن نے کہا اگرچہ ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال ممکن ہے مگر امید ہے اس کی کبھی بھی ضرورت نہیں پڑے گی،روسی صدر نے روسی صدر کا یہ انتباہ بحیرہ روم میں پہنچنے والی آبدوز سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر کروز میزائل حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، گزشتہ روز بھی روس کے سرکاری ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے صدر پوتن نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی افواج نے شام کی فوج کے تعاون سے گزشتہ 3 دنوں کے دوران داعش کے 300 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے اور اسی طرح روسی فوج نے ترکی کی طرف سے گرائے گئے جنگی طیارے کے بلیک باکس کو ڈھونڈنے میں بھی مدد کی ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.