ڈونلڈ ٹرمپ بولنے سے پہلے اسلام کو سمجھیں ، محمد علی
جمعرات 10 دسمبر 2015 12:23
واشنگٹن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10دسمبر- 2015ء) لیجنڈری باکسر محمد علی نے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو پر جوش پیغام میں کہا ہے کہ حالیہ عالمی دہشت گردی کی وجہ سے لوگ اسلام کی اصل حقیقت بھولنے کے باعث بھٹک چکے ہیں ، ایسے مٹھی بھر عناصر کی کارروائیاں سب مسلمانوں کے خیالات کی عکاس نہیں کرتیں ۔ محمد علی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوءے کہا ہے وہ مسلمان ہیں اور اسلام میں معصوم لوگوں کا خون نہیں بہایا جاتا کیوں کہ سچا مسلمان جانتا ہے کہ ایسی کارروائیوں سے اسلام کا اصل تشخص بری طرح متاثر ہوتا ہے ۔
سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسر علی نے مزید کہا کہ ہمیں ان لوگوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا چاہئے جو اسلام کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں اور یہ دراصل وہ لوگ ہیں جو اسلام کی بنیادی تعلیمات سیکھنے کے بجائے ان سے دور بھاگ رہے ہیں ۔(جاری ہے)
محمد علی کے مطابق ہر سچا مسلمان جانتا ہے کہ ہماری اقدار کیا ہیں اور ان کی پاسداری کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔
یاد رہے کہ اپنے کیریئر کے عروج پر عظیم باکسر نے 1960ء کے عشرے میں بھی امریکی حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کی تھی جن میں ویت نام کی جنگ سر فہرست تھی ۔ مسلمان ہونے کی وجہ سے امریکی حکومت نے انہیں جنگ میں حصہ لینے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی جانب سے محصوم لوگوں کا خون بہانے سے انکار کیے جانے پر امریکی حکومت نے انہیں جیتے ہوئے میڈلز اور دیگر اعزازات سے محروم کر دیا گیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.