امریکہ، ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا میں نئے ہٹلر کا خطاب مل گیا

ڈونلڈ ٹرمپ’فوھرور‘ اور ہٹلر سے کافی مشابہت رکھتے ہیں،امریکی اخبار

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:29

امریکہ، ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا میں نئے ہٹلر کا خطاب مل گیا

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10دسمبر۔2015ء) مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی تقاریر کرنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا میں ’نئے ہٹلر‘ کا خطاب مل گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی تقاریر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلمان اور اسلام دشمن آشکار کردی ہے۔ امریکا سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں اور غیر مسلموں سب کی جانب سے ان کے بیانات کی مذمت جاری ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ عموما ایسے سیاست دانوں کی حمایت میں کھڑے رہتے ہیں مگر اس بار ذرایع ابلاغ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ’ہسٹیریا‘ کا مریض قرار دیا۔اسلام فوبیا کے شکار اور انتہا پسند امریکیوں کے ترجمان بننے کے لیے کوشاں ڈونلڈ ٹرمپ نیاپنی ایک حالیہ تقریر میں کہا تھا کہ ان کے ملک میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں۔

(جاری ہے)

اس لیے میں حکومت سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ امریکا میں مسلمانوں کا داخلہ بند کردے۔ ان کے اس اشتعال انگیز اور منافرت پرمبنی بیان کے بعد انہیں نسل پرست، فاشی، نئے مسولینی، صرف دولت مند مسلمانوں کے دوست اور ’نئے ہٹلر‘ جیسے القابات دیے جا رہے ہیں۔فلاڈیلفیا سے شائع ہونے والے اخبار نے صفحہ اول کی ہیڈ لائن پر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے ’نیو ہٹلر‘ کا لقب دیا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نازی فوجی کے نسل پرست ’فوھرور‘ اور ہٹلر سے کافی مشابہت رکھتے ہیں۔ ہٹلر اور فوھررو بھی ایسے ہی خیالات رکھتے تھے ایک اور امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ کہ ’ان دنوں میں کون اچھا ہے، ہٹلر یا ٹرمپ، یا دونوں ایک ہی جیسے ہیں‘۔

متعلقہ عنوان :