ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس سے بری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 10 دسمبر 2015 12:29

ممبئی ہائی کورٹ  نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس سے بری کر دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 دسمبر 2015ء) :ممبئی ہائی کورٹ میں ہٹ اینڈ رن کیس سے متعلق سماعت ہوئی ۔ ممبئی ہائی کورٹ میں جج اے آر جوشی نے سماعت کرتے ہوئے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس سے بری کر دیا۔ بالی وڈ اداکار سلمان خان کے خلاف ہٹ اینڈ رن کیس 28 دسمبر 2002ءکا حادثہ ہے ، جس میں سلمان خان پر نشے میں گاڑی چلاتے ہوئے ایک شخص کو ہلاک کرنے کا الزام عائد ہے ۔

سلمان خان نے عدالت میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔ سلمان خان کے اہل خانہ بھ سماعت کے دوران عدالت میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ استغاثہ یہ ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے کہ سلمان خان نشے میں تھے ، فیصلے میں کہا گیا کہ عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ پر نہیں لائے گئے ۔ الزام ثابت ہونے کی ذمہ داری استغاثہ پر عائد ہوتی ہے. عدالت نے سلمان خان کے وکلا کو ملزم کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ٹرائل کورٹ نے آٹھ مئی کو پانچ سال قید اور پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ جس پر ممبئی ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر سوالات اٹھا دئے ہیں. بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی ہٹ اینڈ رن کیس میں بریت کا تفصیلی فیصلہ سلمان خان کی عدالت میں پیشی پر سنایا جائے گا.

متعلقہ عنوان :