شاہ رخ خان کا بگ باس میں شرکت کا اعلان

کنگ خان 19دسمبر کو ریکارڈ نگ میں حصہ لیں گے ،قسط 20 دسمبر کو نشر کی جائیگی

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:34

شاہ رخ خان کا بگ باس میں شرکت کا اعلان

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی طرف سے آخر کار اپنی نئی فلم ”دل والے “ کی پروموشن کیلئے بگ باس کے گھر آمد کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

کنگ خان 19دسمبر کو ریکارڈ نگ میں حصہ لیں گے ،قسط 20 دسمبر کو نشر کی جائیگی، شاہ رخ شو میں شرکت اپنی نئی فلم ”دل والے “ کی پروموشن کیلئے کر رہے ہیں-رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان 19دسمبر کو سلمان خان کے ہمراہ بگ باس کی خصوصی قسط کی ریکارڈنگ میں حصہ لیں گے جو 20 دسمبر کو نشر کی جا ئے گی۔

دریں اثناء مذکورہ تاریخ کے متعلق جان کر سپر سٹار کے پرستار اس سوچ میں ہیں کہ ا نہیں ” دل والے “کی نمائش سے قبل بگ باس میں شرکت کرنی چاہیے تھی۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ شاید اس کے پیچھے بھی فلم کی پروموشن کیلئے شاہ رخ خان کی کوئی حکمت عملی چھپی ہے ۔

متعلقہ عنوان :