سلمان خان کی جگر کے مرض میں مبتلا پاکستانی بچے سے ملاقات

جگر کے مرض میں مبتلا 11 سالہ پاکستانی بچہ اپنے والدین کے ہمراہ علاج کیلئے بھارت آیا تھا

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:38

سلمان خان کی جگر کے مرض میں مبتلا پاکستانی بچے سے ملاقات

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) جگر کے مرض میں مبتلا 11 سالہ پاکستانی بچہ اپنے والدین کے ہمراہ علاج کیلئے بھارت آیا تھا جہاں نہ صر ف اسے اس خطرناک مرض سے چھٹکارا مل گیا بلکہ اسکی اپنے فیورٹ بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان سے ملنے کی خواہش بھی پوری ہو گئی- بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے جگر کے مرض میں مبتلا 11 سالہ پاکستانی بچے سے ملاقات کر کے اسکی دیرینہ خواہش پوری کر دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق جگر کے مرض میں مبتلا 11 سالہ پاکستانی بچہ اپنے والدین کے ہمراہ علاج کیلئے بھارت آیا تھا جہاں نہ صر ف اسے اس خطرناک مرض سے چھٹکارا مل گیا بلکہ اسکی اپنے فیورٹ بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان سے ملنے کی خواہش بھی پوری ہو گئی ۔ نئی زندگی ملنے پر بچے نے اپنے فیورٹ بالی ووڈ سٹار سلمان خان سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر بچے کے والدین ا سے ممبئی لے گئے اور اسکی سلمان خان سے ملاقات کرانے میں کامیاب رہے ۔ بچے کی والدہ رضیہ بیگم نے خوشی کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرحد پار ایک انسانی کوشش ہے جو محبتوں کو فروغ دیتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :