سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ پرسوں شروع ہوگا

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:40

سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ پرسوں شروع ..

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10دسمبر۔2015ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا تیسرا مرحلہ ہفتہ سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گراؤنڈ میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں اکبر کلب، مہران کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، الفیصل کلب، کرن کلب، ہما کلب، ذیشان کلب، غوری کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، پونا کلب، القائم کلب، حیدری کلب، ینگسسٹرکلب، قائداعظم کلب، بولان کلب، راوی کلب، جناح کلب، رمناکلب ، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔