اسلام آباد کرسمس چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 18 دسمبر سے شروع ہو گا

جمعرات 10 دسمبر 2015 12:45

اسلام آباد کرسمس چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 18 دسمبر سے شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10دسمبر۔2015ء) اسلام آباد کرسمس چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 18دسمبر سے جی سیون ٹو فالکن کلب فٹ بال گراؤنڈ پر شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ذیشان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد 12 ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 16 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 20 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔