کئی وجوہات کی بناء پر شادی نہیں کرسکتا‘خواتین بہت جذباتی ہوتی ہیں‘ماضی میں چند خواتین سے قریبی تعلقات رہے ہیں، لیکن اتنی خواتین سے نہیں کہ ان کا جمعہ بازار لگایا جائے‘معروف اداکار حمزہ علی عباسی

جمعرات 10 دسمبر 2015 13:12

کئی وجوہات کی بناء پر شادی نہیں کرسکتا‘خواتین بہت جذباتی ہوتی ہیں‘ماضی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار اور ڈرامہ ’پیارے افضل‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے والے حمزہ علی عباسی کے حوالے سے سیاست اور ملک کی اخلاقیات کے حوالے سے جاننے کے علاوہ اور بھی بہت سی چیزیں ہیں۔ان کے حالیہ بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک عدد دل بھی رکھتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی نے حالیہ دنوں ایک مارننگ شو میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے دل میں ایک خاتون کے لیے جذبات جاگے ہیں، لیکن انہوں نے اس پراسرار خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی۔یوں تو حمزہ علی عباسی اکثر کئی خواتین مداحوں کے درمیان پائے جاتے ہیں لیکن جب شادی کی بات آئے تو وہ فوراً فرار اختیار کرلیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شادی زندگی کا ایک بڑا سودا ہے اور میں کئی وجوہات کی وجہ سے شادی نہیں کرسکتا، اور یہی سب سے بڑی وجہ ہے جس کے باعث ماضی میں میرے بریک واپس ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے ماضی میں چند خواتین سے قریبی تعلقات رہے ہیں، لیکن اتنی خواتین سے نہیں کہ ان کا جمعہ بازار لگایا جائے۔حمزہ علی عباسی کا اپنے ناکام رشتوں اور تعلقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ خواتین بہت جذباتی ہوتی ہیں، اس لیے وہ اس وقت مایوس ہوجاتی ہیں جب انہیں پتہ چلتا ہے کہ میں ان سے شادی نہیں کرسکتا

متعلقہ عنوان :