امریکی فلم ڈائریکٹر نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے اسلام کو امن کا مذہب قرار دیدیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 13:12

امریکی فلم ڈائریکٹر نے قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے اسلام کو امن کا مذہب ..

رباط(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) معروف امریکی فلمساز فرانسس فورڈ کوپولا نے 15ویں مراکش انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔مراکش ورلڈ نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلمساز نے انتہائی جذباتی انداز میں قرآن اور اسلام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس پاک کتاب کی پہلی سورت فاتحہ کی آیات ہی امن ، رحمت ، رواداری اور محبت کا پیغام دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ اگر کبھی آپ قرآن پاک کو پڑھیں تو آپکو اندازہ ہو گا کہ اس کے پہلے الفاظ ہیں ”خدا مہربان اور نہایت رحم والا ہے“۔انکا کہنا تھا کہ 13ویں صدی میں یہ خوبصورت مذہب اپنے عروج پر تھا۔ فرانسس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں خدا پر اعتماد کرنا چاہیے ، اور جان لینا چاہیے کہ اتنے رحیم و کریم خدا کو ماننے والے کسی کو تکلیف نہیں پہنچا سکتے۔رپورٹ کے مطابق فلمسازنے اس قدر جذباتی انداز میں خطاب کیا کہ تقریب کے شرکاء کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو جاری ہوگئے۔واضح رہے فرانسس ڈائریکشن کے شعبے میں آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والے صرف چھ خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں۔

متعلقہ عنوان :