مجھے غدار کہنے والے بے وقوف ہیں ‘ شاہ رخ خان

جمعرات 10 دسمبر 2015 13:33

مجھے غدار کہنے والے بے وقوف ہیں ‘ شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کو گزشتہ کئی روز سے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف متنازعہ بیان دینے کی بنا پر تنقید کا سامنا ہے۔سپر سٹار کی طرف سے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم”دل والے “ کی پرموش تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ انھیں اپنی حب الوطنی کو ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ انھیں غدار اور ملک دشمن کہنے والے درحقیقت بے و قوف ہیں۔اداکار نے میڈیا کو بتایا کہ وہ آئندہ کبھی بھی فلموں کے علاوہ کسی دوسرے موضوع پر بات نہیں کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ انکے منہ سے نکلی ہوئی کسی بھی بات کو غلط رنگ دے کر عوام کے سامنے پیش کیا جاتا ہے ،جو انکے لیئے مسائل کا سبب بنتا ہے۔ واضح رہے روہت شیٹی کی دل والے میں شاہ رخ خان، کاجل ، ورون دھون اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کی دل والے رواں سال18دسمبر کو ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :