پاک، بھارت سیریز ضرور ہونی چاہئے: وسیم اکرم

جمعرات 10 دسمبر 2015 13:52

پاک، بھارت سیریز ضرور ہونی چاہئے: وسیم اکرم

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار10دسمبر- 2015ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا نہ ہونا تو اب معمول کی بات ہے تاہم اگر سیریز ہو جاتی ہے تو یہ غیر معمولی بات ہوگی ۔ ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سینئر کھلاڑی ہیں لہذا کپتانی پر ان کا حق بنتا ہے ، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وسیم اکرم یہ کہ چکے ہیں کہ پاکستان بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے بھیک نہیں مانگ رہا ہے بلکہ یہ اس کا حق ہے ۔