شمالی کوریاکا ہائیڈروجن ایٹم بم بنا نے کا دعویٰ، دنیا بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 14:11

شمالی کوریاکا ہائیڈروجن ایٹم بم بنا نے کا دعویٰ، دنیا بھر میں ایک نئی ..

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء ) شمالی کوریا نے ہائیڈروجن ایٹم بم بنا لینے کا دعویٰ کر کہ ایک بار پھر دنیا بھر میں ایک نئی بحث کا آغاز کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ آن نے دعوی کیا ہے کہ ملک نے جوہری صلاحیت حاصل کر لی ہے جس کے بعد ملکی دفاع کو نا قابل تسخیر بنا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کم جانگ آن نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں سے نہ صرف ملک کے وقار میں اضافہ ہوا ہے بلکہ ہم خود کو ایک عظیم ایٹمی طاقت کے طور پر منظم کریں گے اور ساتھ ہی اپنی فوجی طاقت میں اضافہ کرتے رہیں گے۔

تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ حقیقت میں شمالی کوریا نے ہائیڈروجن بم تیار کیا ہے یا نہیں جبکہ رواں برس دس فروری کو شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے بیان پر بین الاقوامی برادری کی جانب سے شدید سے مذمت کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :