وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی

جمعرات 10 دسمبر 2015 14:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) : وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی جب کہ اس حوالے سے خط بھی لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دیتے ہوئے اس حوالے سے خط جنرل ہیڈکوارٹر کو لکھ دیاہے۔سندھ حکومت کی سفارش پر جی ایچ کیو کو لکھے گئے خط میں سانحہ صفورا کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالت میں کرنے کو کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ 13 مئی2015 کو کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسلح افراد نے اسماعیلی برادری کی بس پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :