کراچی کا میئر کون ؟ ایم کیو ایم رہنما مشاورت کیلئے لندن پہنچ گئے

جمعرات 10 دسمبر 2015 14:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم )کے تین رہنما لندن پہنچ گئے ہیں۔ پارٹی اجلاس میں کراچی میں میئرشپ کے لئے نام فائنل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل اور وسیم اختر لندن پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستارنے کہاکہ ہم کچھ امور پر صلاح مشورہ کے لئے لندن آئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے منی بجٹ اور پی آئی اے کی نجکاری پربھی بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس پورے ملک میں عوام کا اعتماد نہیں ہے اس لئے ضروری ہے کہ مل کر قومی ایجنڈے پر کام کیا جائے۔ فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں توقع سے زیادہ کامیابی ملی۔ کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ پذیرائی ملی۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ان تین شہروں میں ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں اس نظام کو وسائل ملیں اور یہ نظام متحرک ہو۔ ہماری توجہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :