آل پاکستان غلام عباس بلوچ فٹ بال ٹورنامنٹ ، بلوچ یوتھ نے ظہور شہید ایف سی کو مات دیدی

جمعرات 10 دسمبر 2015 15:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) سیفی اسپورٹس فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ککری گراؤنڈ پر جاری آل پاکستان غلام عباس بلوچ یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں بلوچ یوتھ نے مد مقابل ظہور شہید فٹ بال کلب کو یکطرفہ مقابلے میں 9-0سے عبرتناک شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی جانب سے سلام الدین نے 2جبکہ عاقب ایوب،حبیب اللہ ،سعد ،عبداللہ ،اویس ،شہباز اور عرفان نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے دوسرے میچ میں شہباز محمڈن نے داد میموریل فٹ بال کلب کو 3-0سے زیر کردیا شہباز محمڈن کے فرحان ،سلیم اور لیاقت نے خوبصورت گول اسکور کئے ۔تیسرے میچ میں سوات اسپورٹس نے غریب شاہ یونین کو 2-0سے شکست دیدی ،سوات اسپورٹس کے اسماعیل نے دو نوں گول اسکور کئے ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری نذر شباب ،نیاز علی ،پوریز یوسف ،فیض عثمان ،اختر کوچ ،صالح محمد ،فیض HBL،یوسف بلوچ اور گلزار ظہور نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر فیض عثمان ،ماسٹر نذیر احمد بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :