یونائٹڈ ائیر لائن نے دبئی کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 15:43

یونائٹڈ ائیر لائن نے دبئی کیلئے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10 دسمبر 2015 ء) یونائٹڈ ائیر لائن نے دبئی کیلئے اپنی پروازیں بند کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی یونائٹڈ ائیر لائن نے واشنگٹن سے دبئی کیلئے اپنی پروازوں کی سروس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق اگلے برس جنوری کے ماہ سے ہوگا۔ اس فیصلے کے باعث کوئی بھی امریکی ائیر لائن براہ راست اپنی پروازیں دبئی نہیں لے جا سکے گی۔

یہ فیصلہ امریکی حکومت کی جانب سے اس راستے پر پروازوں کا ٹھیکہ جیٹ بلیو ائیر ویز کارپوریشن اور اس کی کوڈ شئیر پارٹنر اماراتی ہوا باز کمپنی کو دیے جانے کے بعد سے لیا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اماراتی ہوا باز کمپنی 15 ہزار امریکی حکومتی ملازمین کو دبئی لے جائے گی۔ جبکہ دوسری جانب ڈیلٹا ائیر لائن نے بھی اٹلانٹا سے دبئی کیلئے اگلے برس فروری کے ماہ سے اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ اماراتی ائیر لائن، اتحاد ائیر لائن اور قطر ائیر لائن کی جانب سے امریکا کے متعدد شہروں میں اپنی پروازوں کو شروع کرنے کے باعث لیا گیا ہے۔ ان تینوں ہوا باز کمپنی کی200 کے قریب فلائٹس کی آمدورفت امریکا کے مختلف شہروں میں ہر ہفتے ہوتی ہے۔ یونائٹڈ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کی شریک کمپنیوں جن میں ائیر کینیڈا بھی شامل ہے کی جانب سے دبئی کی فلائٹس کی آمدورفت جاری رکھی جائے گی۔