Live Updates

عمران خان نے ڈرون متاثرین کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 16:10

عمران خان نے ڈرون متاثرین کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10دسمبر 2015 ء) عمران خان نے ڈرون متاثرین کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈرون متاثرین کے معاملے کو قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان ڈرون متاثرین کو حکومت سے معاوضہ دلوانے کیلئے قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ امریکہ نے خود اعتراف کیا کہ ڈرون حملے پاکستان کی رضامندی سے کیے جاتے ہیں اسلیے متاثرین کی مدد کرنا حکومت کا فرض ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات