آئی ایم سی جی جی ٹین فور اسلام آباد نے فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی

جمعرات 10 دسمبر 2015 17:34

آئی ایم سی جی جی ٹین فور اسلام آباد نے فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلز سائیکلنگ ..

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 دسمبر۔2015ء) آئی ایم سی جی جی ٹین فور اسلام آباد نے فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ سائیکلنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ گرلزسائیکلنگ چمپئین شپ کے مقابلہ جات میں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی ٹین فور اسلام آباد نے7.18.30 منٹس کے ساتھ پہلی ، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلزایف ٹین ٹواسلام آبادنے 8.76.10منٹس کے ساتھ دوسری ، اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز جی سکس فور اسلام آباد نے 8.77.82منٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فائنل کے موقعہ پر آرگنائزنگ سیکرٹری فوزیہ معروف نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور تمام کھلاڑیوں اورآفیشلز کوسائیکلنگ کے اس ٹورنمنٹ کوکامیاب بنانے پر مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :