"بیٹے کے عزائم کا علم ہوتا تو اسے خود مار دیتا"
پیرس حملوں کے تیسرے ملزم فواد عقاد کے والد کا جذباتی ردعمل
جمعرات 10 دسمبر 2015 17:37
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء) گذشتہ ماہ پیرس کے بتاکلان کانسرٹ ہال پر حملہ کرنے والے تیسرے مسلح نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ انہیں اگر اپنے بیٹے کی منصوبہ بندی کا پہلے علم ہوتا تو وہ اسے اپنے ہاتھوں سے قتل کر دیتے۔سعید محمد العقاد نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو کہ تمام قوم کی طرح انہیں بھی بدھ ہی کے روز معلوم ہوا کہ ان کا 23 سالہ بیٹا فواد ان تین مسلح افراد میں شامل تھا جنہوں نے تیرہ نومبر کو بتاکلان کانسرٹ ہال میں اندھا دھند فائرنگ کر کے 90 افراد کو ہلاک کیا۔
فرانسیسی شہر سٹراس برگ کے علاقے بش ہائم میں اپنے گھر کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عقاد کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ یقیناً انتہائی حیرانگی کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مجھے یہ بات پہلے معلوم ہوتی کہ میرا بیٹا قتل عام کی ایک ایسی کارروائی میں حصہ لینے والا، جس میں 130 افراد کی جان جائے گی تو میں اسے اپنے ہاتھ سے ہی قتل کردیتا۔(جاری ہے)
محمد عقاد کا کہنا تھا کہ انہیں علم تھا کہ ان کا بیٹا 2013ء سے شام گیا ہوا ہے مگر انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ فرانس واپس آ چکا ہے۔"میں نے جب اسے آخری بار دیکھا تو وہ دو سال پہلے کا وقت تھا جب وہ شام جا رہا تھا۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، مجھے بھی آج صبح ہی معلوم ہوا ہے۔ مجھے اپنے آپ کو سنبھالنا ہو گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.