رجنی کانت نے چنئی سیلاب زدگان کیلئے10کروڑ عطیہ کر دیئے

جمعرات 10 دسمبر 2015 18:26

رجنی کانت نے چنئی سیلاب زدگان کیلئے10کروڑ عطیہ کر دیئے

چنئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء) چند روز قبل بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اور ”دل والے “ ٹیم کی طرف سے چنئی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے 1کروڑ روپے کاعطیہ دیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر سٹار رجنی کانت کی طرف سے منگل کے روز وزیر اعلیٰ کے قائم کردہ ریلیف فنڈ میں 10کروڑ روپے عطیہ کیے گئے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل رجنی کانت نے چنئی کے مصیبت میں مبتلا افراد کی مدد کیلئے صرف10لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا جس پر ان کے پرستاروں نے انھیں سخت تنقید کا نشانہ بیانا۔پس تنقید سے بچنے کیلئے اداکار نے اتنی بڑی رقم عطیہ کرنے کا ارادہ کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنا دیا۔

متعلقہ عنوان :