وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا کیس فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی‘ذرائع

جمعرات 10 دسمبر 2015 18:45

وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا کیس فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 دسمبر۔2015ء) وزارت داخلہ نے سانحہ صفورا کا کیس فوجی عدالت میں چلانے کی منظوری دے دی۔معتبر ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے مقدمے کی تفصیل کے حوالے سے خط فوجی عدالت کو ارسال کر دیا ہے۔ سانحہ صفورا کے ملزموں میں طاہر حسین منہاس، سعد اسد رحمان، حافط ناصر احمد، اظہر عشرت، سلطان قمر صدیقی، حسین عمر صدیقی اور نعیم ساجد گرفتار ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایک ملزم حافظ عمر عرف مرزا غالب مفرور ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ ایک ہفتے سے سانحہ صفورا کیس کو فوجی عدالت میں منتقل کرنے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی تھی، گزشتہ روز کیس فوجی عدالت منتقل کرنے کی باضابطہ منظور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ کو اس کے متعلق آگاہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں صفورہ گوٹھ کے مقام پردہشتگردوں نے ایک بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 افراد مارے گئے تھے۔ سانحہ میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔

متعلقہ عنوان :