کراچی ،پاکستان بازار تھانے سے گرفتار ٹارگٹ کلر آفتاب بہرہ کے سنسنی خیز انکشافات

ٹارگٹ کلرز کی ٹیم نے بلدیاتی انتخابات سے قبل ایم کیو ایم کے کارکنان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا،ذرائع

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) کراچی کے پاکستان بازار تھانے میں گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلر آفتاب بہرہ نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ملزم کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق آفتاب بہرہ کا تعلق پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم اپنے 5رکنی گروہ کے ہمراہ اورنگی ٹاأن کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتا رہا ہے۔

(جاری ہے)

گروہ کا سرغنہ آصف خان ہے جبکہ عامر بھٹو نامی شخص وارداتیں کرنے کے لئے اسلحہ فراہم کرتا تھا۔ملزم کے مطابق اس کے کچھ ساتھیوں کو سی ٹی ڈی پولیس نے بھی گرفتار کیا تھا۔ آفتاب عرف بہرہ نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایم کیو ایم کے 2 کارکنان سمیت 6 افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلرز کی اس ٹیم نے بلدیاتی انتخابات سے قبل متحدہ قومی مومنٹ کے کارکنان کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی بنا رکھا تھا۔