پاکستان کوسٹ گارڈز کی گوادر کے قریب کارروائی ،غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے افغان باشندوں سمیت 82افراد گرفتار

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے گوادر کے نزدیک کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پر ایران جانے والے 41افغان باشندوں سمیت 82افراد کوگرفتا رکرلیا ہے ۔حراست میں لیے گئے افراد میں 23خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے نزدیک شاہ جہاں جیوانی جیٹی روڈ پر اسپاٹ چیکنگ کے دوران غیر قانونی پر ایران جانے والے 41افغان باشندوں سمیت 82افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

گرفتار کیے گئے افراد میں 23خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔یہ تمام افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات کے سمندری راستے سے ایران جانے کی کوشش کررہے تھے ۔ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :