پاک بھارت کرکٹ سیریز، پی سی بی کا جائلز کلارک سے رابطہ

پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے پر امید ہیں اور سیریز سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے پی سی بھی مجھے آگاہ کرے، جائز کلارک

جمعرات 10 دسمبر 2015 20:05

پاک بھارت کرکٹ سیریز، پی سی بی کا جائلز کلارک سے رابطہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء) پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے ثالث جائلز کلارک سے رابطہ کیا ہے اور انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کے حتمی فیصلے سے آگاہ کر نے کو کہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ جائلز کلارک پاک بھارت سیریز کیلئے ثالث بنے تھے انہوں نے جائلز کلارک کو بھارتی کرکٹ بورڈ سے بات چیت کر کے ان کے حتمی فیصلے سے پی سی بی کو مطلع کرنے کو کہا ہے آیا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز ہو گی یا نہیں۔

جائلز کلارک کا کہنا ہے کہ وہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے پر امید ہیں اور سیریز سے متعلق کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے پی سی بھی مجھے آگاہ کرے ، انہوں نے شہریار خان کو بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرنے اورپاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق حتمی فیصلے سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ۔