ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردی کی دفعہ ہٹانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 10 دسمبر 2015 21:11

ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردی کی دفعہ ہٹانے کا فیصلہ
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.10دسمبر 2015 ء) ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردی کی دفعہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف دہشت گردی کی دفعہ ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد ڈاکٹر عاصم کو پولیس سے آج رات رہائی مل جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پولیس سے رہائی مل جانے کے بعد ڈاکٹر عاصم کو نیب کی جانب سے اپنی تحویل میں لے لیا جائے گا۔ ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردی کی دفعہ ہٹانے کا فیصلہ تفتیشی افسر کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کیخلاف دہشت گردی کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے کیس میں کچھ روز قبل تفتیشی افسر کو تبدیل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :