بجلی کے بحران کا خاتمہ ممکن نہیں خواجہ آصف نے2018تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے وعدے کو بھی روند ڈالا

جمعرات 10 دسمبر 2015 21:37

بجلی کے بحران کا خاتمہ ممکن نہیں خواجہ آصف نے2018تک لوڈشیڈنگ ختم کرنے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔10 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے بار بار تاریخیں دینے کے جھنجھٹ سے ہی جان چھڑا تے ہوئے آخرکارسچ بول ہی دیا ہے کہ ان کی حکومت کے دور میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن نہیں اور بجلی بحران 4 سے 5 سال میں حل ہو سکتا ہے ‘انہوں نے 4/5میں حل ہونے کی امید ظاہرکی ہے یہ کہنے میں بھی احتیاط برتی ہے کہ بجلی کا بحران حل ہونے کا فوری کوئی امکان نہیں اور امید ہے کہ 4/5سال میں اس مسلہ کو حل کیا جاسکتا ہے ‘انہوں نے وزیر اعظم کے وعدے بھی ہوا میں اْڑا دئیے جو وہ مختلف اوقات میں کرتے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے فورا ً بعد ہی بجلی بحران کے خاتمے کی تاریخوں سے یکمشت ہی جان چھڑا لی ہے۔اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف 6 ماہ کی طرح 2018 کے حکومتی وعدے کو بھی روندا اور کہا بجلی بحران 4 سے 5 سال میں حل کیا جا سکتا ہے۔ یہی نہیں خواجہ آصف نے تو گھما پھرا کر بجلی اور پانی بحران کا ذمہ دار عوام کو ہی ٹھہرا دیا۔ کہتے ہیں بحران کی وجہ شہ خرچیاں ہیں۔ پانی بحران کو بھی خواجہ آصف نے بھارت کے کھاتے میں ڈال کر دامن جھاڑ دیاہے۔

متعلقہ عنوان :