جامعہ کراچی: بیچلرز پروگرام کے لئے این ٹی ایس کے زیر اہتمام ہونے والے داخلہ ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان
جمعرات 10 دسمبر 2015 21:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابقبیچلرز پروگرام میں داخلے کے لئے این ٹی ایس کے زیر اہتمام داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار 13 دسمبر2015 ء کو منعقدہوگا۔ ایسے امیدوارجوبیچلرز پروگرام میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پرہونے والے داخلوں کے لئے فارم جمع کراچکے ہیں،ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ اس شیڈول کے مطابق ہونگے۔
داخلہ ٹیسٹ کو سات گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے مطابق گروپ نمبر 01 میں پری انجینئرنگ کے طلبہ کا فارم نمبر1501 تا2788 کا داخلہ ٹیسٹ بروز اتوار13 دسمبر 2015 ء کو صبح 8:30 بجیرانا لیاقت علی خان گرلز کالج فار ہوم اکنامکس گلشن اقبال بالمقابل لیاقت نیشنل اسپتال منعقدہ ہوگا۔(جاری ہے)
فارم نمبر2789 تا4607 کا داخلہ ٹیسٹ صبح 8:30 بجیگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگا۔
فارم نمبر4608 تا5946 کا داخلہ ٹیسٹ نذیر حسین یونیورسٹی اسٹریٹ 02 بلاک 04 ایف بی ایریا نزد کریم آباد کراچی منعقد ہوگا۔فارم نمبر5947 تا7637 کا داخلہ ٹیسٹ خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج فارویمن گلشن اقبال بالمقابل لیاقت نیشنل اسپتال منعقد ہوگا۔فارم نمبر7640 تا12868 کا داخلہ ٹیسٹ وفاقی اُردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔گروپ نمبر 02 میں پری میڈیکل کے طلبہ کا فارم نمبر 1524 تا2947 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر2:30 بجے خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج فارویمن گلشن اقبال بالمقابل لیاقت نیشنل اسپتال منعقد ہوگا۔فارم نمبر2948 تا12872 کا داخلہ ٹیسٹ وفاقی اُردو یونیورسٹی آف آرٹس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گلشن اقبال میں منعقد ہوگا۔گروپ نمبر 03 میں جنرل سائنس کے طلبہ کا فارم نمبر 1512 تا12553 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر 2:30 بجے نذیر حسین یونیورسٹی اسٹریٹ 02 بلاک 04 فیڈرل بی ایریا نزد کریم آباد کراچی منعقد ہوگا۔گروپ نمبر 04 میں ڈی اے ای (ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر نگ)کے طلبہ کا فارم نمبر 1572 تا12012 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر 2:30 بجے خاتون پاکستان گورنمنٹ کالج فارویمن گلشن اقبال بالمقابل لیاقت نیشنل اسپتال منعقد ہوگا۔گروپ نمبر 05 میں ہوم اکنامکس کے طلبہ کا فارم نمبر 1658 تا11534 کاداخلہ ٹیسٹ دوپہر 2:30 بجیرانا لیاقت علی خان گرلز کالج فار ہوم اکنامکس گلشن اقبال بالمقابل لیاقت نیشنل اسپتال منعقدہ ہوگا۔گروپ نمبر 06 میں ہومینیٹزفارم نمبر1560 تا12418 کاداخلہ ٹیسٹ دوپہر 2:30 بجے نذیر حسین یونیورسٹی اسٹریٹ 02 بلاک 04 فیڈرل بی ایریا نزد کریم آباد کراچی منعقد ہوگا۔جبکہ گروپ نمبر 07 میں کامرس ،ڈی بی اے اور ڈپلومہ ان کامرس کے طلبہ کا فارم نمبر 1502 تا7200 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر2:30 بجے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج گلشن اقبال بلاک 07 بالمقابل سفاری پارک منعقد ہوگا اور فارم نمبر 7254 تا12871 کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر2:30 بجے رانا لیاقت علی خان گرلز کالج فار ہوم اکنامکس گلشن اقبال بالمقابل لیاقت نیشنل اسپتال منعقد ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.