ایس ایس جی سی کی طرف سے 8ہزار روپے فی ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے اضافہ

قیمتوں بارے جامع پالیسی تشکیل نہ دی گئی تو 20دسمبر کو احتجاجاً ایل پی جی کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دینگے‘ عرفان کھوکھر

جمعرات 10 دسمبر 2015 22:00

ایس ایس جی سی کی طرف سے 8ہزار روپے فی ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء ) حکومتی ایل پی جی پروڈیوسر سوئی سدرن گیس کمپنی کی طرف سے قیمت میں 8ہزار روپے فی ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10روپے اضافہ کر دیا گیا ۔ایس ایس جی سی کی طرف سے 450ہزار ٹن ایل پی جی کی نیلامی کی گئی جس میں 26کمپنیوں نے حصہ لیا ۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی نے سب سے زیادہ بولی قبول کر لی ہے ۔

ایل پی جی کی قیمت میں 8ہزار روپے فی ٹن اضافے کے بعد فی کلو قیمت میں 10روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس گھریلو سلنڈر 120روپے اضافے سے 1457،کمرشل سلنڈر 480روپے اضافے سے 5110ہو گئی ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں بے بنیاد اضافہ کر کے چند عناصر حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ایل پی جی مافیہ ایک بارپھر لوٹ مار کا بازار گرم کرنے میں سرگرم عمل ہو گیا ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم محمد نوازشریف کو چند روز قبل قیمتوں کے حوالے سے خط لکھا جس میں واضح کیا کہ قیمتوں کو مستحکم کر کے حکومت کو بدنام کرنے والی سازش کو ناکام بنایا جائے۔ آج حکومت کی طرف سے بلاجواز قیمتوں میں اضافہ سے ہمارے الزامات سچ ثابت ہوئے ہیں۔

سرکاری لوکل ادارہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے قیمت میں بین القوامی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ کو بنیاد بنا کر لوکل قیمت میں بلاجواز اضافہ کیا۔ حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ پاکستان میں انرجی کا بحران ہے اور قدرتی گیس کی قلت سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے والے ہیں۔ اگر ایل پی جی کی قیمتوں کے حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کی گزارشات پر عمل کرتے ہوئے جامع پالیسی تشکیل نہ دی گئی تو ہم 20دسمبر کو احتجاجاً ایل پی جی کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دینگے۔

ہم سردیوں میں لوگوں کے گھروں کے چولہے بند نہیں کرنا چاہتے لیکن ہم حکومتی اداروں کے ہاتھوں اتنا تنگ پڑ گئے ہیں کہ ہمارے پاس اپنا کاروبار بند کرنیکے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں رہا۔ اضافے کے بعد ایل پی جی قیمت کراچی 105روپے فی کلو،1210روپے گھریلو سلنڈر،لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 115روپے فی کلو، 1330روپے گھریلو سلنڈر۔

رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، 115روپے فی کلو1330روپے گھریلو سلنڈر۔ میرپور آزاد کشمیر120روپے فی کلو، 1390روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اﷲ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 130۱روپے فی کلو، 1510روپے گھریلو سلنڈر،گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ140روپے کلو،1630روپے گھریلو سلنڈرہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :