حلیم عادل شیخ کی زیر قیادت کاروان ثقافت کا قافلہ سندھ کے دورے پرروانہ ہوگیا

جمعرات 10 دسمبر 2015 22:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) سیاسی وسماجی رہنما و سابق صوبائی وزیرریلیف حلیم عادل شیخ نے( سندھی اجرک ڈے)بھرپور انداز میں منانے کے لیے کاروان ثقافت کے نام سے سندھی اجرکوں سے سجی طویل القامت بس اوردیگر قافلے کے ہمراہ اپنے تین روزہ دورے میں ملیر سے ہوتے ہوتے ہوئے گھارو،مکلی ،ٹھٹھہ ،گولارچی، ٹنڈو محمد خان اور دیگر کے مقامی لوگوں اور صحافیوں سے ملاقات کیں اور ان میں سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

سندھی ملبوسات کے ساتھ ان کے ہمراہ سینکڑوں کارکنوں کا قافلہ گاڑیوں ،بسوں اور موٹر سائیکلوں پر موجود تھا،وہ جن گاؤں ،دیہاتوں اور شہروں سے گزرے ان کے چاہنے والوں نے پیدل اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکران کاپرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور اس کے ساتھ شہریوں کے ہمراہ سندھی نغموں پر رقص بھی کیا ۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ نعیم عادل شیخ ،بابر انیس،رانا زوالفقار،انیس الدین ،کاشف نظامی ،حمید بھٹوسمیت سینئرصحافی خورشید عباسی اور دیگر قلم کار موجود تھے ۔

اس کے لیے خواتین نے بھی رنگ برنگے سندھی لباسوں میں ملبوس ہوکر اپنی شمولیت کو یقینی بنایا ان میں جمیلہ بلوچ ،صدف بھٹواور دیگر موجود تھیں۔حلیم عادل شیخ نے عوام کی بھرپور پزیرائی کا کاروان بس سے نکل جواب دیا اور ہاتھ ہلاکر ان کا شکریہ ادا کرتے رہے شہریوں نے سندھ کی ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر قافلے میں شریک لوگوں کو خوب سراہا۔

حلیم عادل شیخ نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ سندھ کی ثقافت اس وقت دنیا بھر میں مقبول ہورہی ہے ،ہمارے قافلے میں لوگ سندھی اجرک اور ٹوپیاں پہن کر شریک ہورہے ہیں جس کی وجہ سے قافلے میں شریک لوگوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہورہاہے ،حکومت کو اس سلسلے میں سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے اسکولوں اور کالجز میں تقریبات کو منعقد کرنا چاہیے ۔

ہم ہر سال اسی جوش اور جزبے سے سندھ کے اس عظیم دن کو مناتے ہیں تاکہ سندھ کی تہذیب اورثقافت ہمیشہ زندہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا قافلہ دن اور رات اسی طرح رواں دواں رہے گا ہمارے ساتھ چلنے تمام لوگوں محب وطن اور سندھ کے جانثار لوگ ہیں جو ہر موڑ پر اپنی سندھ سے محبت کا اظہارکھل کر کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھی اجرک اور ٹوپی سندھ کی ایک خوبصورت پہچان ہے ۔

متعلقہ عنوان :