کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
کے ایس ای 100 انڈیکس 191.66 پوائنٹس کے اضافہ سے 33211.92 پوائنٹس پر بند
جمعرات 10 دسمبر 2015 22:26
کراچی ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 دسمبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 191.66 پوائنٹس کے اضافہ سے 33211.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 191.66 پوائنٹس کے اضافہ سے 33211.92 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 114.56 پوائنٹس کی تیزی سے 19498.82 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 113.11 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 151.21 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 263.86 پوائنٹس کے اضافہ سے 16075.64 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس بھی 68.10 پوائنٹس کی تیزی سے 11678.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔(جاری ہے)
کے ایم آئی آل شیئرز انڈیکس 47.56 پوائنٹس کے اضافہ سے 15446.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 347 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 171 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 159 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاک) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 155 روپے کے اضافہ سے 3305 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح فیروز سنز (لیباریٹری) کے حصص کی سودے بھی 53.97 روپے کی تیزی سے 1133.84 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی آئسلینڈ ٹیکسٹائل اور الغازی ٹریکٹرز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 35 روپے کی مندی سے 668 روپے اور الغازی ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت بھی 19.79 روپے کی کمی سے 411.21 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار سوئی سدرن گیس کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 66 لاکھ 40 ہزار شیئرز رہا جس کی قیمت 43.49 روپے سے شروع ہو کر 43.93 روپے پر بند ہوئی جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 26 لاکھ 62 ہزار حصص کے سودے 7.59 روپے سے شروع ہو کر 7.69 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 17 کروڑ 14 لاکھ 50 ہزار 480 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 8 ارب 84 کروڑ 94 لاکھ 2 ہزار 422 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 69 کھرب 55 ارب 49 کروڑ 75 لاکھ 68 ہزار 576 روپے سے بڑھ کر 69 کھرب 93 ارب 57 کروڑ 64 لاکھ 2 ہزار 87 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 124 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپبنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 3 کروڑ 19 لاکھ 56 ہزار 224 حصص کا کاروبار ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.