روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس 5 ہزار 200 روپے اور 5 ہزار 573 روپے پر مستحکم

جمعرات 10 دسمبر 2015 22:29

کراچی ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 دسمبر۔2015ء) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھاؤ میں استحکام رہا رہا۔

(جاری ہے)

کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جمعرات کو روئی کی فصل 2015-16ء کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 5 ہزار 200 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 5 ہزار 573 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 335 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 5 ہزار 718 روپے پر بند ہوئے۔