ودہولڈنگ ٹیکس کے مسائل کے حل کیلئے ایف بی آرمیں ایف پی سی سی آئی کی کوششوں کو جلد کامیابی ہوگی،زبیر ایف طفیل

حکومت تک بزنس کمیونٹی کے مطالبات پہنچا دیئے ہیں ،انتظارہے وزارت خزانہ اور ایف بی آر اپنا وعدہ کب پورا کریں گے،سیکرٹری جنرل یو بی جی

جمعرات 10 دسمبر 2015 22:40

کرا چی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء) ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدراور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سیکریٹری جنرل زبیر ایف طفیل نے فیڈریشن ممبران کو یقین دہانی کرائی کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے مسائل کو حل کرانے کیلئے ایف بی آرمیں ایف پی سی سی آئی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کوجلد کامیابی ہوگی،ہم نے حکومت تک بزنس کمیونٹی کے مطالبات پہنچا دیئے ہیں اور اب ہمیں انتظارہے کہ وزارت خزانہ اور ایف بی آر اپنا وعدہ کب پورا کریں گے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو ایف پی سی سی آئی میں گجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرچوہدری سمیع اللہ نعیم کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کے دوران کہی۔اس موقع پر سمیع اللہ نعیم ،ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر عبدالرحیم جانو،یو بی جی کی جانب سے سینئرنائب صدارت کے امیدوار خالدتواب،ریپ کے سینئر وائس چیئرمین نعمان احمدشیخ نے بھی خطاب کیا جبکہ سینیٹر عبدالحسیب خان،گلزار فیروز،ممتاز شیخ، سلطان شمسی،اکبرعبداللہ،اختیار بیگ،حنیف جانو، میاں ارشد فاروق،بیگم سلمیٰ مراد،شاہنوازاشتیاق،وسیم وہرہ،پیرناظم حسین شاہ،حامد قریشی،چیلا رام اور دیگر بھی موجئود تھے۔

(جاری ہے)

زبیر طفیل نے کہا کہ یو بی جی نے ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو یکجا کردیا ہے،فیڈریشن چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالرحیم جانو نے نہ صرف ملکی معیشت کو سدھارنے کیلئے فیڈریشن کی جانب سے خدمات انجام دیں بلکہ چاول کی برآمدات کو بڑھانے میں بھی انکا کردار لائق تحسین ہے ۔زبیر طفیل نے عبدالرحیم جانو کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انسا نی خدمات میں ہمیشہ آگے بڑھ کر خود کو ثا بت کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبدالر حیم جانو کی زیر سرپرستی آنکھوں کا اسپتال روز کئی افراد کو آنکھوں کے امراض کا علاج کرتا ہے

متعلقہ عنوان :