آرٹس کونسل آف پاکستان کی آٹھویں عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے دن کے تیسرا اجلاس
اگر شاعر میں قوت اور جان ہے تو کراچی اور لاہور میں بھی توقیر کی جائیگی ، افتخار عارف
جمعرات 10 دسمبر 2015 22:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کی آٹھویں عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے دن کے تیسرے اجلاس میں "اردو کی نئی بستیاں اور نئے لسانی رابطے "کے موضوع پر بات ہوئی۔نظامت کے فرائض فراست رضوی نے انجام دئیے۔معروف ادیب و شاعر افتخار عارف نے کہا کہ اگر شاعر میں قوت اور جان ہے تو اس کی کراچی اور لاہور میں بھی توقیر کی جائے گی جو لوگ باہر بستے ہیں ان کے بڑے مسائل بھی ہیں باہر کے ممالک میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طور پر اجاگر کرنے کیلئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ دانشور ہوتے ہیں انہیں کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔ معروف براڈ کاسٹر رضا علی عابدی نے کہا کہ میں نے 1968 میں صحافت کا کورس کرنے کیلئے ایک اخبار نکالنا تھا پھر ہم باہر چلے گئے آج عالم یہ ہے کہ ہمارے بچوں اور ان کے بچوں سے اردو چھن چکی ہے بھارت میں بھی اب ہندی پڑھائی بند کی جا چکی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اردو کی" لوکو ہم بجھنے نہیں دیں گے" ۔
بنگلہ دیش سے آئے ہوئے دانشور محمود الاسلام نے اس موقع پر کہا کہ اردو زبان کو بنگلہ دیشی سر زمین پر زندہ رکھنا بہت مشکل کام ہو گیا ہے اگر آپ کی طرف سے ہمیں روشنی نہیں ملے گی تو بنگلہ دیش میں اردو زبان زندہ نہیں رہے گی اور ہم اندھیرے میں ڈوب جائیں گے۔ برطانیہ سے آئی ہوئی مہہ جبیں غزل انصاری نے کہا کہ ہمیں سوچنا چاہئے کہ ہم برطانیہ میں پیدا ہونے والے بچوں کیلئے کیا کچھ کر سکتے ہیں اور انہیں اردو کی تعلیم کیسے دی جا سکتی ہے ہم آج عالمی شورشوں سے متاثر ہو رہے ہیں جو بچے مغرب میں غرق ہونا چاہتے ہیں دراصل وہ اندھیروں میں بھٹک رہے ہیں پرکشش مغربی ثقافت سے متاثر ہو کر ہمارے بچے اپنی ثقافت سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ نجمہ عثمان نے کہا کہ تخلیق کاروں اور اردو کی نئی بستیوں کی حوصلہ افزائی کرنا قابل تحسین ہے جس کیلئے احمد شاہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔نعیم حیدر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم غیر ممالک میں پرسکون ہیں لیکن اپنے دیس کے گلی کوچوں کو نہیں بھول سکتے انسان اب بیگانگی کا شکار ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دور رہ کر بھی اپنی زبان کی محبت کے ساتھ ساتھ رہنے اور چراغ جلائے رکھنا ہو نگے۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.