بشار الاسد کے پاس دو راستے ہیں، مذاکرات کے ذریعے اقتدار سے سبکدوشی یا طاقت کے زور پر اقتدار سے علیحدگی کا ہے،ریاض کانفرنس میں طے پانے والے متوقع اصول کسی نافذہ طاقت کے بغیر مؤثر نہیں ہوں گے

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کی خلیجی ملکوں کے سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

جمعرات 10 دسمبر 2015 23:05

بشار الاسد کے پاس دو راستے ہیں، مذاکرات کے ذریعے اقتدار سے سبکدوشی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 دسمبر۔2015ء ) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ بشار الاسد کے پاس دو راستے ہیں،پہلا راستہ مذاکرات کے ذریعے اقتدار سے سبکدوشی اور دوسرا راستہ طاقت کے زور پر اقتدار سے علیحدگی کا ہے، ریاض کانفرنس میں طے پانے والے متوقع اصول کسی نافذہ طاقت کے بغیر مؤثر نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ملکوں کے سربراہی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد شامی اپوزیشن کو ایک متحدہ موقف کے گرد جمع کرنا ہے تاکہ بعض ممالک حزب اختلاف کی صفوں میں انتشار نہ پیدا کر سکیں۔

عادل الجبیر نے واضح کیا کہ بشار الاسد کے پاس دو راستے ہیں۔ پہلا راستہ مذاکرات کے ذریعے اقتدار سے سبکدوشی اور دوسرا راستہ طاقت کے زور پر اقتدار سے علیحدگی کا ہے۔

متعلقہ عنوان :