احمد فراز کی محبتوں کا مول کوئی نہ چکا سکا

نامور شاعر کی گاڑی صرف 6 لاکھ25 ہزار روپے میں نیلام

جمعرات 10 دسمبر 2015 23:07

احمد فراز کی محبتوں کا مول کوئی نہ چکا سکا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 دسمبر۔2015ء) تخلیق کاروں کے چاہنے والے بھی کم نہیں لیکن شاید صرف کہنے کی حد تک۔ ادھر دنیا سے منہ پھرا ادھر دنیا والوں نے بھی پھیر لیا۔ نامور شاعر احمد فراز کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں نامور شاعر کی گاڑی کی نیلامی ہوئی۔ فراز بہت بڑا نام اور گاڑی کی قیمت بھی بڑی ہی متوقع تھی لیکن بولی لگی صرف چھ لاکھ پچیس ہزار لگی۔مرحوم کے رفیق کار اسلم راؤ کی جانب سے فن کی قدر کے دعویدار آگے آئے نہ ہی نامور شاعر کے بڑے پرستار۔ مارکیٹ میں کار کی جو اوسط قیمت تھی مل گئی۔ احمد فراز کی چاہتوں کا مول کوئی نہ چکا سکا۔