کراچی : گتہ فیکٹری میں آتشزدگی ، لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 دسمبر 2015 10:47

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 دسمبر 2015ء) : کراچی کے علاقہ مُکا چوک کے قریب واقع گتہ فیکٹری میں آگ لگ گئی.آتشزدگی میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاک ہو گیا.

(جاری ہے)

آتشزدگی کی اطلاع موصول یوتے ہی فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں. البتہ گودام میں کام کرنے والے ملازمین کو بچا لیا گیا. ریسکیو حکام کے مطابق تیز ہوا کے باعث فائر ٹینڈرز آٓگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ جس کے باعث آٓگ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہاہے۔

متعلقہ عنوان :