بس میں ہوتا تو محمد عامر کو کرکٹ سے دور رکھتا ، رمیز راجہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 دسمبر 2015 11:06

بس میں ہوتا تو محمد عامر کو کرکٹ سے دور رکھتا ، رمیز راجہ

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار11دسمبر- 2015ء) سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اگر ان کے اختیار میں ہوتا تو وہ محمد عامر کو کرکٹ سے دور رکھتے ، پاک بھارت کرکٹ سیریز پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کارڈز اچھے انداز سے کھیلے ۔

(جاری ہے)

پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ تو تاریخ پر تاریخ دے رہا ہے لیکن بھارتی بورڈ نے چپ سادھ رکھی ہے ، اس بارے سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ نے تو پی سی بی کے اقدامات کو احسن قرار دے دیا ہے ۔

پاکستان سپر لیگ کے سفیر رمیز راجہ نے سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا بھگتے والے محمد عامر کی واپسی پر دو ٹوک کہا کہ ان کے اختیار میں ہوتا تو محمد عامر کو کرکٹ سے دور رکھتے کیوں کہ انہوں نے ملک کا نام خراب کیا تھا ۔ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ ایشیا کی سب سے بڑی لیگ ہوگی لیکن اسے کرپش سے پاک رکھنے کے لیے محمد عامر اور ریٹائرڈ اور ریٹائرمنٹ سے قریب کرکٹرز سے دور رکھنا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :